منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

بھارت کاپاکستانی دریاؤں پر قبضہ کرنے کاپلان ،ایٹمی پاور پاکستان کا پانی روک کر اسکو کس طرح ناکام ریاست میں تبدیل کیاجائیگا؟ انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 2  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) سندھ طاس واٹر کونسل پاکستان کے چیئرمین ، عالمی پانی اسمبلی کے چیف کوارڈی نیٹر حافظ ظہور الحسن ڈاہر نے کہا ہے کہ سندھ طاس پاک بھارت آبی تنازعات پر حالیہ مذاکرات ہی عالمی سازشی تھیوری کا حصہ تھا،بھارت کی ہٹ دھرمی اور جارحانہ رویہ سے یہ بات کھل کر سامنے آ جاتی ہے کہ یہ مذاکرات حقائق پر مبنی نہیں وہ ان مذاکرات کی آڑ میں پاکستان کے دریا اپنی حدود میں بند کرنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ

دنیا کا کوئی معاہدہ اور قانون زندگی بچانے کیلئے پانی اور آکسیجن ہرگز نہیں روک سکتا۔ یہ کروڑوں انسانوں ، حیوانات ، جنگلی جانوروں ، آبی حیات اور چرند پرند کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ انسانی آبادیوں کی طرف جانے والا پانی روکنا زندگی ختم کرنے کا عمل ہے۔ اب اس کاواحد حل یہی ہے کہ فی الفور یہ مسئلہ سلامتی کونسل اور عالمی عدالتِ انصاف میں اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 58سال سے عالمی بینک اور دوطرفہ مذاکرات کے پراسیس سے گزر رہے ہیں مگر کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ یہ ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ ان مذاکرات کی آڑ میں دریائے چناب اور جہلم سے محروم ہو رہے ہیں۔ سیلاب کے دنوں کے علاوہ دریائے چناب اور جہلم نالوں کی شکل اختیار کرچکے ہیں ۔ اب دریائے سندھ پر بھی بھارت قبضہ کرنے جا رہا ہے ۔ ان دنوں پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں میں پانی کی مقدار صرف92ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے۔ کسی دور میں صرف دریائے سندھ کا بہاؤ93ملین ایکڑ فٹ سالانہ تھا۔ظہور الحسن ڈاہر نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پانی کی قلت کے شکار ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے زیرِ زمین پانی بھی اب صرف21فیصد رہ گیا ہے ۔ بھارت کی اس خطرناک آبی دہشتگردی کو جنگی بنیادپر نہ روکا گیا تو یہاں صومالیہ اور ایتھوپیا سے بھی بدتر حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

بھارت عالمی سازشی تھیوری کے تحت پاکستان کے دریاؤں پر قبضہ کرنے ، واٹر بم یا قحط بم استعمال کرنے کا پلان اب مکمل کرنے کی طرف گامزن ہے۔ نو منتخب حکومت کیلئے یہ سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ایک گہری ساز ش کے تحت بھارت کو یہ ہائی میگا واٹر پلان مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ آئے دن جس طرح غیر قانونی طریقوں اور مذاکرات کے حیلے بہانوں سے پاکستان کے آبی وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے ۔ اس کے نتائج خطرناک ہوں گے ۔ بھارت اورملک دشمن لابی کا بنیادی مقصد اور

کوشش یہی ہے کہ مسلم امہ کی واحد ایٹمی پاور پاکستان کا پانی روک کر اس کو ناکام ریاست میں تبدیل کر دیا جائے۔ ورنہ یہ مسلم امہ کی قیادت کرے گا۔حافظ ظہور الحسن ڈاہر نے وزیرِ اعظم عمران خان ،پارلیمنٹ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ اب یہ 58سالہ بے مقصد مذاکرات میں تبدیلی آنی چاہیے ۔ چونکہ اب بچہ بچہ یہ کہہ رہا ہے کہ تبدیلی کا دور شروع ہو چکا ہے۔ اب ایک دن کی تاخیر نہ کی جائے۔ آج ہی عالمی عدالتِ انصاف میں جانے کی تیاری کا آغاز کر دیا جائے۔100روزہ حکومتی پلان میں یہ بیانیہ ضرور شامل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…