فیصل آباد (آئی این پی )رواں ما لی سال کے پہلے ماہ میں سو تی کپڑے کی برآمدات میں 10فیصد کمی تفصیل کے مطا بق گز شتہ مالی کے پہلے ماہ میں16کروڑ 1لاکھ ڈا لر کا سو تی کپڑا مختلف مما لک کو برآمد کیا گیا جو رواں سال کے اسی عرصہ میں 10فیصد کمی کے ساتھ 14کروڑ42لا کھ ڈا لر رہی سو تی کپڑے کے برآمد کندگان کے مطا بق رواں ما لی سال کے شروع میں ہی بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ نے سر اُٹھا نا شروع کر دیا تھا۔
جس کی وجہ سے سو تی کپڑے کی پیداوار کم ہو ئی برآمد کندگان کو پہلے سے لیے گئے سو تی کپڑے کے آرڈر انٹر نیشنل ما ر کیٹ میں وعدے کے مطا بق پو رے کر نا مشکل ہو گیا ا4159ختلف مما لک کے با ئر نے کروڑوں ڈا لر کے آرڈر منسوخ کر دیے جس کی وجہ سے سو تی کپڑے کی برآمدات کم ہو ئیں برآمد کندگان نے کہا کہ موجودہ حکو مت اگر بھلی کے بحران پر جلد قا بو پا لیا تو سو تی کپڑے کی برآمدات بڑھ سکتی ہیں۔