ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مداح سے گالم گلوچ پر معروف کرکٹرپر6 ماہ کی پابندی عائد

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی)نے آف فیلڈ ایشوز کی بنا پر قومی کرکٹر صابر رحمان پر چھ ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے فیس بک پر ایک مداح کو گالم گلوچ کی اور اس کے ساتھ ساتھ اسے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ صابر رحمان کو اسی وجہ سے ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ سے بھی باہر رکھا گیا تھا۔ہفتہ کو بی سی بی صابر رحمان بی سی بی کی قائم کردہ ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، سماعت کے بعد ڈسپلنری کمیٹی نے صابر رحمان پر چھ ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی کی سفارش کی۔

اور ان پر پابندی کا اطلاق  اتوار سے ہو گا۔ بی سی بی کے ڈائریکٹر اسماعیل حیدر نے کہا کہ اگر صابر رحمان نے مستقبل میں ایسی حرکت دوہرائی تو انہیں سخت سزا دی جائے گی، صابر رحمان اس سے قبل بھی آف فیلڈ ایشوز کی وجہ سے معطلی کی سزا کاٹ چکے ہیں۔مصدق حسین بھی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تاہم کمیٹی نے ابھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ مصدق کی اہلیہ نے ان پر الزام لگایا تھا کہ جہیز نہ لانے پر مصدق نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقاتی رپورٹس کے بعد ہی مصدق کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…