اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاپتہ افراد کے نام مسنگ پرسن کمیشن کو ارسال کردیئے ، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی لاپتہ افراد اور ان کے گھر والوں کا احساس ہے،آپ فکر نہ کریں مسنگ پرسن کمیشن آپ کے بچے کو بازیاب کرائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے ملاقات کی ،خاتون نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو بتایا کہ میرا بیٹا
صابرمنصور2016سے لاپتہ ہے،ہم لالوکھیت کے رہائشی ہے،میں اورمیرا شوہرہراداروں میں دھکے کھاکھاکرتھک گئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی لاپتہ افراد اور ان کے گھر والوں کا احساس ہے،آپ فکر نہ کریں مسنگ پرسن کمیشن آپ کے بچے کو بازیاب کرائے گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لاپتہ افرادکمیشن میں اعلیٰ افسران موجودہیں،بہت جلدلاپتہ افرادکی بازیابی ہوگی