منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن سے پہلے ایم کیو ایم کو ناقابل تلافی نقصان ،اہم رہنما نے برسوں کا ساتھ چھوڑ دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (سی پی پی) سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے حلقہ این اے 243 کے ضمنی انتخاب سے قبل ہی متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کی پارٹی رکنیت چھوڑ دی ہے۔علی رضا عابدی نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کو بھجوایا اور سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر بھی اسے جاری کیا۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں استعفیٰ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پارٹی رکنیت چھوڑنے کی وجہ ذاتی ہے۔ذرائع کے مطابق

علی رضا عابدی نے این اے 243 پر ضمنی انتخاب کے لیے نظرانداز کیے جانے پر دل برداشتہ ہوکر استعفیٰ دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے این اے 243 پر علی رضا عابدی کی جگہ فیصل سبزواری کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔خیال رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 243 کی نشست پر موجودہ وزیراعظم عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی اور اب اس نشست پر 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…