جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

ضمنی انتخابات، ٹکٹ کے معاملے پر ن لیگ میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے، اقرباء پروری مزید منظور نہیں،دوٹوک اعلان کردیاگیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) ضمنی انتخابات میں این اے 53اسلام آباد سے لیگی کارکنوں نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کر دی۔ ن لیگ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے علاوہ جس کو بھی ٹکٹ دے گی بھرپور حمایت کریں گے۔ عدنان کیانی ٹکٹ کے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔ آن لائن سروے کے دوران لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر سال کی رکن کش پالیسی پر گامزن رہے، عام کارکنوں کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔

طارق فضل چوہدری نے اقربا پروری کی اور عام کارکنوں سے ان کا کوئی رابطہ و تعلق نہیں رہا۔ 2018ء کے عام انتخابات میں گروپ بندی کرتے رہے اور اس گروپنگ کی وجہ سے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کی سیٹیں ن لیگ ہار گئی۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ وہ وزارت کے د وران کارکنوں سے رابطے میں رہتے مگر وزارت ملنے کے بعد انہوں نے کارکنوں سے ناطہ توڑ لیا۔ 2018ء کے عام انتخابات میں این اے53سے ن لیگ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹکٹ دیا۔ طارق فضل چوہدری اس پر نالاں تھے۔ یہاں سے بھی انتخابی مہم میں حصہ لینا چاہتے تھے۔ عام انتخابات میں انہوں نے وزیر شاہد خاقان عباسی کی مخالفت کی تھی۔ جس کی وجہ سے انہیں شکست ہوئی۔ ن لیگ کا عام کارکن ان کی پالیسیوں سے سخت متنفر ہے اور ان کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ٹکٹ نہ دے بلکہ عام کارکن کو دے۔ ضمنی انتخابات میں این اے 53اسلام آباد سے لیگی کارکنوں نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کر دی۔ ن لیگ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے علاوہ جس کو بھی ٹکٹ دے گی بھرپور حمایت کریں گے۔ عدنان کیانی ٹکٹ کے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔آن لائن سروے کے دوران لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر سال کی رکن کش پالیسی پر گامزن رہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…