منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

’’ 14 اگست کو نہیں مانتے ‘‘ مولانا فضل الرحمان نے کیا کہاتھا؟ اعتزاز احسن کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز،مولاناپر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن ) پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زرداری مجھے جتوانے میں سنجیدہ ہیں، صدارتی انتخاب میں سینیٹ الیکشن والی ترکیب نہیں دہرائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان صدارتی امیداورا کے لئے فٹ نہیں فضل الرحمان کے کردار کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا تحریک انصاف اور ن لیگ کے بعض ارکان مجھے ووٹ دیں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کے لئے

میری نامزدگی میری جماعت نے کی ہے، آئین میں صدر کے پاس اختیار نہیں لیکن صدر کا ایک مقام ہے، مجھ پر شہید بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے احسانات ہیں، مشرف دور میں مجھے وزیراعظم بننے کی پیش کش ہوئی مگر میں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی میں نے آصف زرداری سے ججز بحال کرنے کا کہا اور جب تک جج بحال نہیں ہوئے تب تک میں نے الیکشن نہیں لڑا تھا پیپلزپارٹی کی دو ٹیمیں ہوتی ہیں اے ٹیم حکومت کرنے کے لئے ہوتی ہے اور بی ٹیم اپوزیشن کرنے کے لئے ہوتی ہے میرا شمار بی ٹیم میں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں اگر اپوزیشن متحد ہوجائے تو برتری حاصل ہوجائے گی۔اعتزاز نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بعض لوگوں نے کہا ہے کہ وہ مجھے ووٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی کا میرے لیے ووٹ کرنا آسان ہے، یہ ضمیر کا ووٹ ہے، زرداری صاحب مجھے جتوانے میں سنجیدہ ہیں، صدارتی انتخاب میںآصف زرداری سینیٹ الیکشن والی ترکیب نہیں دہرائیں گے۔میں فواد چوہدری اور خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں نہیں تھا اعتزاز احسن نے کہا کہبلاول بھٹو نے صدارت کے لئے تین مرتبہ میرا نام دیامجھے سیاست میں 50 برس ہوچکے ہیں میں واؔ حد سیاستدان ہوں جس نے تمام فوجی ڈکیٹیٹرز کی مخالفت کی مجھے سپورٹ کرنے کا فیصلہ شہباز شریف نے نہیں نواز شریف نے کرنا تھا اعتزاز احسن نے کہاکہ

مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا مولانا فضل الرحمان نے ہمیں کہا کہ اعتزاز احسن کے لئے میں ن لیگ کو منا لوں گا جبکہ ن لیگ کو کہا کہ میں پیپلزپارٹی کو منا لوں گا لیکن بعد میں وہ خود صدارتی امیدوار بن کر آ گئے مولانا فضل الرحمان کے پا س یہ مینڈیٹ تھا کہ انہوں نے نواز شریف کو میرے بطورصدارتی امیدوار کے لئے سپورٹ پر حائل کرنا ہے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے نامزدگی فارم جمع کرانے سے پہلے مجھے مختلف لوگوں کی جانب سے پیغامات آئے

کہ آپ کچھ متنازع بن رہیں ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان کی نامزدگی کے بعد انہی لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہ لیں مولانا فضل الرحمان نے ابھی بیان دیا کہ وہ 14 اگست کو نہیں مانتے ، مولانا فضل الرحمان ہمارے نظریے کے مطابق صدر پاکستان کے عہدے کے لئے فٹ نہیں ہیں ن لیگ کی سینئر قیادت نے کہا ہے کہ وہ مولانافضل الرحمان کو صدارتی انتخاب کے لئے ووٹ نہیں ڈال سکتے، مولانا فضل الرحمان کو اتحادی بنا یا جا سکتا ہے وزارت دی جا سکتی ہے مگر صدر کے عہدے کے لئے وہ فٹ نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…