پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لگاتار تین دن تک موبائل فون، انٹرنیٹ بند رکھنے کی سفارش کردی گئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے، 8 سے 10 محرم تک موبائل فون او ر انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محرم الحر ام میں سیکیورٹی خدشات پر سندھ حکومت نے وفاق سے رابطہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں۔ وفاقی حکومت کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کے

جلوسوں کی فضائی نگرانی کیلئے 2 ہیلی کاپٹر مانگے ہیں، جب کہ 8 سے 10 محرم تک صوبے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش سیکیورٹی خدشات کے باعث کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس صبح 7سے رات 12 بجے تک بند کی جائے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش رینجرز اور پولیس کی طرف سے کی گئی ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…