اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جب میری پہلی بار ملاقات ہوئی تھی تو انہوں نے مجھ سے کیا مانگاتھا؟ عمران خان کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 1  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (ا ین این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کابینہ اور انتظامی سیکرٹریوں کے الگ الگ اجلاسوں کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی غیر معمولی انداز میں تعریف کی اور کابینہ کے اراکین کے اجلاس میں وزیراعلی کی نشست اپنے ساتھ رکھوائی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سردار عثمان بزدار ایماندارشخص ہیں اورمیرے نظریے پر پورا اترتے ہیں اوروہ صوبے میں میرے نظریے کو آگے لیکر چلیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سردار عثمان بزدار کومیں نے میرٹ پر وزارت اعلیٰ کے منصب پر تعینات کیاہے او رمجھے پورا یقین ہے کہ یہ عوام کے پیسے کا درست استعمال کریں گے کیونکہ سردار عثمان بزدارنے عام آدمی کے مسائل کا حقیقی مشاہدہ کیا ہے۔یہ عام آدمی کی محرومیوں کو سمجھتے ہیں کیونکہ ان کا اپناعلاقہ بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے،ان کے علاقے کی اڑھائی لاکھ آبادی میں کوئی ہسپتال ہے نہ کوئی ڈاکٹر۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حمایت کرتے ہوئے ان سے کہاکہ آپ نے کسی کی پرواہ نہیں کرنی او رنہ کسی سے ڈرنا ہے،میں آپ کو ہر طرح سے سپورٹ کروں گا،آپ نے میرے نظریے پر چلنا ہے ،کمزور کی مدد کرنی ہے او رطاقتور مجرم کو قانون کی گرفت میں لانا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ سردار عثمان بزدارایک منفرد وزیراعلیٰ ہیں اور یہ پہلی بار ایم پی اے بنے اور جب یہ مجھ سے ملنے آئے تو انہوں نے کوئی وزارت نہیں مانگی بلکہ مجھ سے اپنے حلقے کے عوام کے لئے ہسپتال کا مطالبہ کیا،جس کی مجھے خوشی ہوئی۔  وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کابینہ اور انتظامی سیکرٹریوں کے الگ الگ اجلاسوں کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی غیر معمولی انداز میں تعریف کی اور کابینہ کے اراکین کے اجلاس میں وزیراعلی کی نشست اپنے ساتھ رکھوائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…