پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،دبئی میں بڑی جائیدادیں بنانے والے پاکستانیوں کے اثاثوں کی واپسی،جومنی ٹریل پیش نہیں کرے سکے گا اس کے ساتھ اب کیاہوگا؟بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کے اثاثوں کا معاملہ دیکھنے والی کمیٹی نے رپورٹ جمع کرادی جس کے مطابق سب سے پہلے دبئی سے اثاثے واپس لانے کیلئے کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں بیرون ملک سے پاکستانیوں کے اثاثے واپس لانے کے معاملے پر گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے ٹی او آر سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے سب سے پہلے دبئی سے پاکستانیوں کے اثاثے واپس لانے کیلئے

کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب پر مشتمل جائنٹ ٹاسک فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے پاس متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے اثاثوں کی کافی معلومات ہیں اور کمیٹی سب سے پہلے دبئی سے پاکستانیوں کے اثاثے واپس لانے پر کام کرے گی۔کمیٹی برطانیہ میں پاکستانیوں کے اثاثوں پر ایف بی آر کے پاس معلومات کا بھی جائزہ لے گی اور جائنٹ ٹاسک فورس بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو طلب کرے گی۔جائنٹ ٹاسک فورس میں پیش نہ ہونے والوں کے نام مناسب اقدامات کیلئے سپریم کورٹ کو دیئے جائیں گے جب کہ پیش ہونے والوں سے غیر ملکی اثاثوں پر بیان حلفی طلب کیے جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی میں غیرملکی اثاثوں کی ملکیت تسلیم کرنے والوں سے منی ٹریل مانگی جائے گی تاہم بیان حلفی میں غیرملکی اثاثوں سے انکار پر مناسب کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔سپریم کورٹ میں پیش رپورٹ کے مطابق غیر ملکی اثاثوں کی منی ٹریل پیش نہ کرنے پر قانون نافذکرنے والے ادارے اثاثے ضبط کریں گے جب کہ کمیٹی اپنی رپورٹ ہرماہ سپریم کورٹ میں پیش کریگی۔جے ٹی ایف قومی اداروں سے معلومات لینے اور بیرون ملک سے رجوع کرسکے گی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…