اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی حکومت اتنی جلدی اپنی فتح کا دعویٰ نہ کرے، میں نے ابھی ہار نہیں مانی۔ میں دیگر طریقوں سے آپ کی بربریت کو بے نقاب کروں گا۔گستاخ رسول گیرٹ وائلڈرز نے مسلمانوں کو مزید دھمکی دے دی ۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل گستاخ رسول گیرٹ وائلڈرز قتل کی دھمکیوں کے باعث مقابلہ منسوخ کرنے پر مجبور ہوا تھا، حکومت پاکستان کی کامیاب اور موثر سفارت کاری نے بھی
مقابلے کومنسوخ کروانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ لیکن اب گستاخ رسول گیرٹ وائلڈرز نے ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ پاکستانی حکومت اتنی جلدی اپنی فتح کا دعوے نہ کرے ۔میں نے ابھی ہار نہیں مانی۔میں دوسرے طریقوں سے آپکی بربریت کو بے نقاب کروں گا۔واضح رہے حکومت پاکستان کی جانب سے اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے تیاریاں کی جارہی تھیں۔