اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور سزائے موت کے منتظر قیدی 47 سالہ صولت مرزا کو بلوچستان کی مچھ جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔پھانسی کے بعد صولت مرزا کی لاش کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے جو کہ ایئر ایمبولنس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی منتقل کر دی گئی۔پھانسی سے قبل صولت مرزا کا ڈیتھ سیل میں طبی معائنہ کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا جس کے بعد صولت مرزا کو ڈیتھ سیل سے پھانسی گھاٹ منتقل کیا گیا۔ صولت مرزا کو جوڈیشل مجسٹریٹ ہدایت اللہ کی نگرانی میں پھانسی دی گئی جب کہ اس موقع پر جیل کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے.بلوچستان کی مچھ جیل میں موجود سزائے موت کے قیدی صولت مرزا نے اپنی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد سے پیر کی سہ پہر آخری ملاقات کروائی گئی تھی۔