ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) ہالینڈ کی حکومت نے پاکستانی حکومت کی کوششوں اور پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کی بدولت گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کر دیا، پوری دنیا کے مسلمانوں نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا لیکن اس موقع پر ہالینڈ کے اسلام مخالف رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز نے ٹوئیٹر پرپاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی جلدی فتح کا دعویٰ مت کرو، تم لوگوں کے ساتھ میرا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ میں اور بہت سے طریقوں سے تمہاری بربریت
سامنے لاؤں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہالینڈ کے پاکستان میں سفیر نے بتایا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ترک کردیا گیا ہے۔ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں میں اضطراب پیدا ہوا اور ہم نے ڈچ وزیر خارجہ سے پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہار کیا جس کے بعد یہ مقابلہ منسوخ کیا گیا ہے، جب پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی مسلمانوں کی اخلاقی فتح ہے، اس کے جواب میں گیرٹ ولڈرز نے پاکستان کو دھمکی آمیز پیغام دے ڈالا۔