اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹویوٹا اپنی نئی گاڑی ’’ٹویوٹا۔رش‘‘ پاکستان میں متعارف کرا رہی ہے، دس ستمبر کو انڈس موٹرز کمپنی سیکنڈ جنریشن ٹویوٹا رش پاکستان میں متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس نئی گاڑی کی قیمت 35 لاکھ سے 40 لاکھ روپے کے درمیان ہو گی۔ ٹویوٹا۔رش میں 4 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 1.5 لیٹر 2 این آر۔وی ای ڈیول۔ وی وی ٹی۔ آئی پٹرول انجن لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس متعارف کرائی جانے والی گاڑی میں الیکٹرک پاور سٹیئرنگ اورملٹی فنکشن
سٹیئرنگ وہیل بھی لگائے گئے ہیں۔ اس نئی گاڑی میں ڈی وی ڈی، یو ایس بی/اے یو ایکس اور بلیو ٹوتھ سپورٹ کے ساتھ سات انچ ملٹی میڈیا یونٹ، ڈیجیٹل کلائمیٹ کنٹرول اور ریئر اے سی وینٹس بھی موجود ہیں۔ سکیورٹی کے حوالے سے اس میں سمارٹ انٹری اور پُش سٹارٹ سسٹم، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، وہیکل سٹیبیلٹی، ٹریکشن کنٹرول اور بریک اسسٹس کے فیچرز موجود ہیں۔ حیرت انگیز فیچرز کی حامل یہ گاڑی امید ہے کہ چھ مختلف رنگوں میں دستیاب ہو گی۔