پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اگر تم نے عمران خان سے شادی نہیں کرنی تھی تو پھر اسلام قبول کیوں کیا؟ والدین کے اس سوال کا معروف انگریز خاتون نے کیا جواب دیا تھا؟ ناقابل یقین واقعہ

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف امریکی ناول نگار کرسٹینا بیکر نے ماضی میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کچھ انکشافات کیے تھے، امریکی ناول نگار جو مسلمان ہو گئی تھیں ان سے جب نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے جب سوال کیا کہ جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو ان کے معاشرے، لوگوں اور میڈیا کا کیا رد عمل تھا؟ اس موقع پر جواب دیتے ہوئے کرسٹینا بیکر نے کہا کہ میں اپنے والدین سے شروع کرتی ہوں،

میرے والدین نے مجھ سے کہا کہ اگر تم عمران خان سے شادی نہیں کر رہی تو اس کا مذہب کیوں اپنانا چاہتی ہو؟ تو میں نے جواب میں کہا کہ دیکھئے! آپ مذہب کا فیصلہ کسی دوسرے کو دیکھ کر نہیں کر سکتے۔ آپ کو گہرائی میں دیکھنا پڑتا ہے، میں نے اسلام کو عمران خان کی وجہ سے نہیں اپنایا، عمران نے تو بس اسلام کا تعارف کروایا تھا، کرسٹینا بیکر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا کا میرے قبول اسلام پر ری ایکشن کافی منفی تھا اور وہ اسے منفی انداز میں پیش کر رہا تھا، امریکی ناول نگار نے کہا کہ میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ عقل کھو بیٹھی ہے، میڈیا نے میرے بارے میں بہت عجیب باتیں کی کہ کیا میں دہشت گردی پھیلانا چاہتی ہوں؟۔ معروف امریکی ناول نگار کرسٹینا بیکر نے کہا کہ میں 1995 میں جرمن اخبارات کی ہیڈ لائن بن کر شائع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اطمینان ہے کہ الحمد للہ میں مسلمان ہوں، میں نے بہت مشکلات بھی اٹھائیں لیکن اللہ کے کرم سے حل ہو گئیں۔ عمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی ناول نگار نے حج کے موقع پر انتہائی جذباتی پیغام دے دیا۔ معروف ناول نگار نے کہا کہ میں اندرونی طور پر کھوکھلی تھی، مگر اب مجھ میں اطمینان ہے، اب میری زندگی کا ایک مقصد ہے۔ دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ لوگوں نے حج جیسا مقدس فریضہ ادا کیا اور ان حاجیوں میں نو مسلم ناول نگار بھی شامل تھیں جنہوں نے حج کی سعادت حاصل کی،

معروف ناول نگار نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں کرسٹینا بیکر ہوں لوگ مجھے ایک معروف انٹرنیشنل میڈیا کی میزبانکے طور پر جانتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا اور اب وہ مکہ میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک کتاب لکھ رہی ہے جس کا ٹائٹل بھی ایم ٹی وی سے مکہ تک ہے۔ معروف ناول نگار نے بتایا کہ میں لوگوں کے سامنے اسلام کا خوبصورت چہرہ سامنے لانا چاہتی ہوں، اسلام کا وہ چہرہ جو میں نے دیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ واضح رہے کہ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم خدا کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے، جب خدا کسی بات کی ٹھان لیتا ہے تو وہ ہو کر رہتی ہے۔

عمران خان سے شادی کی خواہشمند امریکی ناول نگار سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ریحام خان اور عمران خان کی طلاق کیوں ہوئی؟ ریحام کہتی ہیں کہ ان پر کالا جادو کیا گیا تھا، آپ اس بارے میں کیا کہتی ہیں؟ تو کرسٹینا بیکر نے جواب دیا کہ میں نے جب اسلام قبول کیا تو مجھے ادراک ہوا کہ جادو کا وجود ہے اور ایسا ہو بھی سکتا ہے کہ ریحام خان اور عمران خان پر جادو کیا گیا ہو۔کرسٹینا بیکر نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اس طلاق میں عمران خان اور ریحام خان کیلئے کوئی سبق موجود ہو۔ ہم اللہ کی مرضی کیخلاف ہرگز نہیں جا سکتے۔ کرسٹینا بیکر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اگر ریحام خان گھر میں رہتیں اور گھر کی دیکھ بھال کرتیں اور گھریلو بیوی بن کر رہتیں تو بہتر ہوتا لیکن عمران خان اور ریحام خان دو مختلف شخصیات ہیں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…