پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے تحریک انصاف نے عملی اقدامات کا آغاز کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔لاہور پریس کلب کے صدر نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکبادپیش کی اور لاہور پریس کلب کے دورے کی دعوت دی۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہاکہ عوام کی خدمت ہمارا شعار ہے ۔میرٹ ،گڈگورننس اورانصاف کا بول بالا کرنا ہے ۔ میں صبح سے رات گئے تک کام کرتا ہوں۔

ہم محنت کریں گے اوراللہ تعالیٰ پھل دے گا۔مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ قرض ہے ،جسے ہر صورت چکانا ہے۔ہماری نیت ٹھیک ہے ،عمران خان کے ویژن کو عملی جامع پہنائیں گے اور صوبے میں کسی کو غلط کام نہیں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔وزیراعظم عمران خان کے اعتماد پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جب تونسہ سے چلا تو دو جوڑے لے کر آیا ،دو جوڑوں میں ہی واپس جاؤں گا۔سردار عثمان بزدارنے کہاکہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔جنوبی پنجاب کے صوبے کی تشکیل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔میں خود بھی جنوبی پنجاب کا باقاعدگی سے دورہ کروں گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میڈیا کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کریں گے۔لاہور پریس کلب کی گرانٹ میں اضافے کے مطالبے پرہمدردانہ غوراورصحافی کالونی کے حوالے سے درپیش مسائل جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے کہا کہ یہ بات خوش آئندہے کہ آپ کاتعلق عوام سے ہے ۔امید ہے کہ آپ عوام کی خدمت کریں گے۔آپ غربت، بے روزگاری اوردیگر مسائل حل کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے کیونکہ آپ کی حکومت کو عوام دوست اورصحافی دوست سمجھا جاتا ہے۔سینئرصحافی میاں حبیب اللہ ،سلمان غنی، عبدالمجید ساجد ، مجتبی باجوہ ،رانا محمدعظیم،شہبازمیاں، سید شعیب الدین ، ضیا اللہ خان نیازی ، راجہ ریاض اوردیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…