جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کیخلاف پاکستان کی کوششیں کامیاب، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کامقابلہ منسوخ کر دیا گیا

datetime 31  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈچ حکومت نے خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ڈچ حکومت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، نیدر لینڈ کے پارلیمنٹ نے تحریری وضاحت جاری کردی ہے، ڈچ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مقابلے پر قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس طرح تمام دنیا کے مسلمانوں کا احتجاج رنگ لےآیاہے اور یہ مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متعدد اقدامات اٹھائے تھے جس میں ہالینڈ کی حکومت سے باضابطہ احتجاج سمیت وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے معاملہ اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر اٹھائے جانے کا بھی اعلان کیاگیاتھا بالاخر نمایاں طورپر پاکستان کی کوششوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دباﺅ کے بعد یہ مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں خاکوں سے حضورؐ کی شان میں گستاخی کی گئی، انہوں نے کہا کہ واضح کرتا ہوں یہ ایک مسلمان کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ تمام مسلمانوں کا ہے، نبی پاکؐ تمام مسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں، نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی ہو تو مسلمانوں کو دکھ پہنچتا ہے۔ اس معاملے پر مغرب کو سمجھانے کی ضرورت ہے، تمام مسلمان ممالک کویک زبان ہو کر پیغام دینا ہو گا، او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر آواز اٹھانا ہو گی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ او آئی سی کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ ساری مسلم امہ او آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ سے بات کرے۔ شاہ محمود قریشی کو اس حوالے سے ہدایات دے دی ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کئی مسلم ممالک سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں، وزیر خارجہ اس حوالے سے اقوام متحدہ میں میٹنگز کریں گے، انشاء اللہ ہم مضبوط احتجاج کریں گے، ہم دنیا کو اس معاملے پر سمجھائیں گے، انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…