منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گاڑیوں کی لمبی لائنیں نہ ہی پروٹوکول ،عوام بھی سکون میں۔۔۔!!! فرانس کے صدر اور ڈنمارک کے وزیر اعظم کا سائیکل پر بیٹھ کراہم معاملات پر تبادلہ خیال

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد ہر طرف پروٹوکول کا شور ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہی دیکھ لیجئے جو ہیلی کاپٹر پر آتے جاتے ہیں ۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان بھی بنی گالہ سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ تک بذریعہ ہیلی کاپٹر جانے پر شدید تنقید کی زد میں  ہیں لیکن دوسری جانب کوپن ہیگن میں دیکھ لیجئے ، نہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں نہ پروٹوکول اور نہ ہی شہریوں کو پریشانی کیوں کہ کوپن ہیگن میں فرانسیسی صدر مینوئل میکرون نے

ڈنمارک کے وزیر اعظم لارکس لوک ریسمسن کے ہمراہ سائیکل پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کے سرکاری دورے کے موقع پر فرانسیسی صدر میکرون نے ڈنمارک کے وزیر اعظم لارکس لوک ریسمسن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈنمارک کے وزیر اعظم فرانسیسی صدر کو اپنے ہمراہ سائیکل پر کوپن ہیگن کا دورہ کروانے نکل پڑے، دونوں رہنمائوں نے سائیکل چلاتے ہوئے ہی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔عوام نے ڈنمارک اور فرانسیسی صدر کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…