ماسکو(سی پی پی ) شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام انسداد دہشت گردی مشقیں جمعہ سے شروع ہو ئیں جن میں پاکستان اور بھارت کے فوجیوں نے پہلی مرتبہ ان مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ ان مشقوں کے اختتام پر پاک بھارت فوجیوں کے آپسی تعلقات اس قدر گہرے ہو گئے کہ انہوں نے ایک ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر
وائرل ہوئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح پاک فوج اور بھارتی فوج کے جوان آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے فوجیوں نے بالی وڈ کے گانے پر ڈانس کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی مشقوں میں جتنے بھی ممالک کے کمانڈرز آئے ان کا استقبال کیا گیااور انہیں بھارتی روایت کے مطابق تلک بھی لگایا گیا ، ان کمانڈرز میں پاکستان کے کمانڈر بھی موجود تھے۔