ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت پاکستان ہالینڈ سے اپنے سفارتی و تجارتی مراسم فی الفور ختم کرے، دنیا بھر کے مسلمان ہالینڈ کی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کردیں، مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

datetime 29  اگست‬‮  2018 |

سرگودھا(آئی این پی)گستاخ رسول کی سزا، سر تن سے جدا ہے، مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے، حکومت پاکستان ہالینڈ سے اپنے سفارتی و تجارتی مراسم فی الفور ختم کرکے اس کے سفیر کو ملک بدر کردے،پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مسلمان ہالینڈ کی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کردیں، گیرٹ وائلڈرز کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کے مقابلہ اور نمائش کے مذموم اعلان پر خاموش رہنا کسی بھی صورت ممکن نہیں،

ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام سیمینار میں تاجروں ، چیمبر، علما کرام اور دیگر مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا شیخ ندیم خاور ، چیئرمین فاؤنڈرز گروپ چوہدری عامر عطاء باجوہ،چیئرمین تاجر اتحاد گروپ خواجہ احمد حنیف، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمد سلیمان مغل، قاری عبدالوحید، مولانا جاوید قادری، علامہ سید ضمیر الحسن شیرازی، علامہ سید علی فیروز، ملک محمود اعوان، ڈاکٹر محمد فاروق، مولانا رضوان کوثر، مولانا نگاہ مصطفی، قاضی احمد حسین چشتی، قاری احمد علی ندیم، قاری عدنان شیزاد، حافظ محمد صغیر، کامران سرور، شیخ نوید اقبال، مرزا فضل الرحمن اور دیگر نے کہا کہ یہود و نصاریٰ اسلام دشمنی میں حد سے بڑھ گئے، سرکار دو عالم کی حرمت و تقدس پر مرمٹنا کسی سعادت سے کم نہیں، دشمانان اسلام شعائر اسلام کیخلاف ہرزہ سرائی اور حملوں کا سلسلہ ترک کردیں ورنہ امت مسلمہ کا ہر فرد سر پر کفن باند کر میدان عمل میں نکل آئے گا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہالینڈ کی حکومت کو فوری طور پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ و نمائش کو فوری طور پر روکنے کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے، اگر ہالینڈ کی حکومت ایسا نہیں کرتی تو پاکستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے تمام اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہیے جب کہ حکومت پاکستان کو ہالینڈ سے اپنے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے علاوہ او آئی سی سمیت ہر فورم پر اس کے خلاف آواز بلند کرنے چاہیے کیوں کہ ایسے اقدامات سے مسلمانوں کی دل آرازی ہوگی جسے کوئی بھی مسلمان قبول نہیں کرئے گا، ایمان کا آخری درجہ ہے کہ گستاخی رسول کرنے والوں کا سر تن سے جدا کردیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…