امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)اسکوٹر کی بات کی جائے تو جس کمپنی کا نام سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے وہ ویسپا ہے، جس نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ اسکوٹر بغیر پٹرول کے 62 میل یا 100 کلو میٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال نومبر میں الیکٹرک اسکوٹر کو متعارف کرایا تھا۔
تاہم اس کی پروڈکشن اگلے ماہ سے شروع ہورہی ہے اور یہ اکتوبر میں یورپی ممالک میں دستیاب ہوگا۔ ہونڈا کا منفرد اسکوٹر سامنے آگیا امریکا اور ایشیائی ممالک میں یہ 2019 کے شروع میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم اس کا کہنا ہے کہ Elettrica نامی یہ اسکوٹر ویسپا کے ہائی اینڈ ماڈلز کی رینج میں ہوگا۔ یہ 50 سی سی اسکوٹر ہوگا اور کمپنی کے مطابق یہ پہلی سواری ہے جو کہ فضاءمیں زہریلا دھواں خارج نہیں کرے گی۔ یہ اسکوٹر کسی بھی دیواری آؤٹ لیٹ کی مدد سے چار گھنٹے میں چارج کیا گیا جاسکتا ہے۔ اس میں لگی برقی بیٹری کی زندگی دس سال تک بتائی گئی ہے۔ اس میں 4.3 انچ کا ٹی ایف ٹی کلر ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ مختلف معلومات جیسے رفتار، رینج اور چارج لیول کے بارے میں بتاتا ہے۔ اس اسکوٹر کے ڈسپلے کو میسجز اور آے والی کالز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جبکہ ایک اپلیکشن کے ذریعے اسکوٹر میں مسائل کے بارے میں جاننا ممکن ہوگا جبکہ راستوں کے لیے ایک نقشہ بھی ہوگا۔