منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ ڈینیلی سٹیب نے شادی کے تین ماہ بعد ہی شوہر سے طلاق لے لی

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوجرسی(شوبز ڈیسک ) ٹی وی کی معروف اداکارہ ڈینیلی سٹیب نے شادی کے تین ماہ بعد ہی شوہر سے طلاق لے لی۔ دونوں کے درمیان معمولی جھگڑوں کی باتیں میڈیا میں عام تھیں مگر نوبت طلاق تک آ جائے گی اس کا کسی کو اندازہ نہیں تھا۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ڈینیلی کے شوہر مارٹی کیفری نے 14 اگست کو نیوجرسی کی عدالت میں طلاق کیلئے درخواست دائر کی تھی جس سے پہلے انہوں نے ڈینیلی سے معاملات حل کرنے کی بہت کوشش

کی لیکن جب تنازعات حل نہ ہوئے تو نوبت طلاق تک آگئی۔معلوم ہوا ہے کہ 12 اگست کی رات کیفری کے گھر سے پولیس سٹیشن کال بھی کی گئی تھی جس سے پہلے دونوں میں خاصا جھگڑا ہوا تھا اور کیفری نے گھر میں لگی ہوئی دونوں کی ایک ساتھ بنی متعدد تصاویر کو پھاڑ ڈالا تھا۔ڈینیلی سٹیب اور مارٹی کیفری نے رواں سال 5 مئی کو ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی بنایا تھا اور دونوں کے تمام دوستوں نے شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے دونوں کی لمبی عمر کی دعا کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…