ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

یہ شخص سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،اسے اہم ترین عہدے پر نہیں رکھاجاسکتا،وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ عہدیدار کو فارغ کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کے الزام میں فارغ کردیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کے شدید نوعیت کے الزامات کے بعد ملک کے سب سے برے قومی بینک میں انہیں اہم عہدے پر نہیں رکھا جاسکتا تھا۔ انہی پابند سلاسل وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر مارچ 2017 ء میں نیشنل بینک کا

صدر مقرر کیا گیا تھا وہ سٹیٹ بینک کے اہم عہدے پر رہ چکے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ جو افسران ایمانداری اور محنت سے کام کرنے والے ہیں انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کے لئے وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اورخسرو بختیار پر مشتمل ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ جو اپوزیشن سے رابطے کر کے ان سے حمایت حاصل کریں گے۔ اس کے علاوہ خواتین کو وراثت میں حق دینے کے قانون کو موثر بنانے فاٹا کے کے پی میں ادغام ، گڈ گورننس اور سول سروس کے قوانین کے حوالے سے سفارشات، بیرون ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو لانے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ سو دن کے ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے تیسرے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے وراثت کے قانون کو ٹھوس اور موثر بنانے کے لئے کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اینٹی ٹیر ارزم ایکٹ کے حوالے سے مختلف مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کر کے کورٹس وغیرہ کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ نیکٹا کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ فاٹا کو کے پی میں مرجر کے لئے گورنر کے پی اور مشیر ارباب شہزاد کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے کام کریں گے۔

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جو مذکورہ صوبے کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے بات کر کے انکی رضا مندی حاصل کریں گے تاکہ نئے صوبے کے قیام کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس میں مطلوبہ تعداد کے ذریعے ترمیم لا کے نیا صوبہ بنانے پر کام کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کو عملی شکل دینے کے لئے بھی ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ گڈ گورننس اور

سول سروس ریفارمز کے لئے بھی وزیراعظم کے خصوصی مشیر ڈاکٹر عشرت حسین کو ریویو کرنے کا ٹاسک دیا ہے جبکہ فیڈرل گورنمنٹ ریفارمز کو بھی 90روز کے اندر ممکن بنانے کے لئے سفارشات پیش کریں گے۔ نیب کے قوانین میں تبدیلی کے لئے بھی کام شروع کر دیا ہے جبکہ خسرو بختیار او رشیخ رشید پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو سی پیک کے حوالے سے شروع ہونے والے کام پر اپنی رپورٹ مرتب کریں گے اور اس پر انرجی سمیت مختلف منصوبوں پر بھی اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔(

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…