میاں چنوں(این این آئی)میاں چنوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج بچی عملے کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوگئی جبکہ بچی کے لواحقین نے ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سارے ڈاکٹرز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استقبال میں مصروف تھے جس کے باعث بچی کا بروقت علاج نہ ہو سکا اور جاں بحق ہوگئی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق میاں چنوں کے ٹی ایچ کیو
ہسپتال میں زیر علاج بچی عملے کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوگئی اس موقع پر بچی کے لواحقین نے ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنےاحتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سارے ڈاکٹرز وزیر اعلیٰ کے استقبال میں مصروف تھے جس کے باعث بچی کا بروقت علاج نہ ہو سکا اور جاں بحق ہوگئی تاہم دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کو اسی حالت میں ہسپتال لایا گیا اور اس کا فوری طور پر علاج کیا گیا لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا اس لئے ہسپتال انتظامیہ پر توجہ نہ دینے کا الزام درست نہیں۔۔