ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید کے خلاف نعرے لگ گئے، خواتین کی سینہ کوبی

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے انتظامیہ نے ہربنس پورہ کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے ریلوے کی ساڑھے 6 مرلہ کمرشل زمین واگزار کروالی ،آپریشن کے ودران مظاہرین نے مزاحمت کرتے ہوئے ریلوے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو زخمی کر دیا، مظاہرین نے رنگ روڈ کو بلاک کر کے وزیر ریلوے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور خواتین سینہ کوبی بھی کرتی رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے ریلوے پولیس کی مدد سے ہربنس پورہ کے علاقے بلمقابل لاہور رنگ روڑ ریلوے کی ساڑھے 6مرلہ کمرشل زمین واگزار کروانے کے لئے کرین اور بلڈوزر کے ساتھ آپریشن شروع کیا تو وہاں مقیم مرد اور خواتین نے مزاحمت شروع کر دی ۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے کی قیمتی زمین پر قبضہ مافیا نے دوکانیں بنا رکھیں تھیں۔تاہم آپریشن کر کے زمین واگزار کروا لی جس کی مارکیت ویلیو فی مرلہ 15لاکھ روپے ہے۔ اس طرح ریلوے انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کر کے ساڑھے 97لاکھ مالیت کی قیمتی کمرشل زمین واگزار کروالی ہے۔ آپریشن کے دوران مظاہرین نے مزاحمت کرتے ہوئے ریلوے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نثار بٹ کو زخمی کر دیا۔مقیم مرد اور خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے رنگ روڈ بلاک کردیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 40سال سے یہاں مقیم ہیں اب ہمیں گھروں سے محروم کر دیا گیا ہے،گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کیا جارہا ہے ،وزیر ریلوے نے کہا تھا کہ ہم ریلوے کی کچی آبادیوں کو نہیں گرایں گے مگر اب ریلوے پولیس اور محکمہ ریلوے کی جانب سے کچی آبادیوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ۔رہائشیوں نے احتجاج کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور خواتین سینہ کوبی بھی کرتی رہیں ۔رنگ روڈ سے ایئر پورٹ جانے اور آنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…