پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وہ غذائیں جو جلد اور اچھی نیند میں مدد دیں

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا اکثر آپ کو سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کو سونے سے قبل چند غذاﺅں کو کھا کر آزمانا چاہیے جن میں ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو جلد سونے میں مدد دینے کے ساتھ اس کا معیار بھی بہتر بناتے ہیں۔ ویسے یہ جان لیں کہ نیند کی کمی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ بے خوابی کی شکایت اکثر

ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کی جانب اشارہ کررہی ہوتی ہے۔  سونے سے قبل جرابیں پہننے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ کیلے کیلے ٹرپٹوفان نامی امینو ایسڈ سے بھرپور ہونے کے ساتھ میگنیشم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں، یہ دونوں اجزاءنیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین بننے کے لیے ضروری ہوتے ہیں، اس پھل کی 90 فیصد کیلوریز کاربوہائیڈریٹس کے ذریعے ملتی ہیں جو کہ پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ شہد سونے کے لیے لیٹنے سے قبل ایک کھانے کا چمچ شہد استعمال کرلینا اچھی نیند میں مدد دیتا ہے۔ شہد میں بھی کیلے کی طرح امینو ایسڈ ٹرپٹوفان موجود ہوتا ہے جو کہ نیند کا معیار اچھا کرتا ہے۔ شہد میں موجود قدرتی مٹھاس انسولین کی سطح کو معمولی سا بڑھاتی ہے جس سے ٹراپٹوفن کو دماغ میں آسانی سے داخل ہونے میں مدد ملتی ہے۔ دودھ سونے سے قبل ایک گلاس گرم دودھ بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں بھی ٹرپٹوفان موجود ہوتا ہے، جس کی اہمیت اوپر درج کی جاچکی ہے۔ جلیبی جلیبی کھانے سے بلڈ شوگر اور انسولین لیول میں قدرتی طور پر اضافہ ہوتا ہے، جو کہ عام معمول کے مقابلے بہت کم وقت میں سونے میں مدد دیتا ہے۔ چیری کا جوس اس موسم میں دستیاب یہ پھل بھی لیٹتے ہی سونے میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک امریکی طبی تحقیق کے مطابق چیری کے جوس کا ایک گلاس پینا نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین کی سطح بڑھاتا ہے، اس جوس کے استعمال سے بے خوابی کی شکایت میں کمی آسکتی ہے۔ اخروٹ اخروٹ ٹرپٹوفان کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں،ایک امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اخروٹ سے جو اجزاءجسم کا حصہ بنتے ہیں وہ لیٹتے ہی سونے میں مدد دیتے ہیں۔ بادام بادام میگنیشم سے بھرپور گری ہے، یہ منرل اچھی نیند اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا جب جسم میں میگنیشم کی سطح کم ہوتی ہے تو سونا مشکل ہوجاتا ہے اور زیادہ وقت کروٹیں بدلنا پڑتی ہیں۔  نیند کی کمی کیرئیر کیلئے تباہ کن چاول سفید چاول میں گلیسمیک انڈیکس کافی مقدار میں ہوتا ہے جو جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔ ایک آسٹریلین تحقیق کے مطابق جو لوگ سفید چاول کھا کر سونے کے لیے لیٹتے ہیں انہیں زیادہ وقت انتظار نہیں کرنا پڑتا۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…