منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جوانی پھر نہیں آنی نے لوڈ ویڈنگ اور پرواز ہے جنون کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(شوبز ڈیسک)رواں سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان کی تین بڑی فلمیں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ان میں ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘، ’پرواز ہے جنون‘ اور ’لوڈ ویڈنگ‘ شامل ہیں۔سینما گھروں میں تینوں ہی فلموں کے شوز ہاؤس فل جارہے ہیں، جس کی وجہ ان کو ملنے والے شاندار ریویوز ہیں۔تجزیہ کاروں نے ان تینوں ہی فلموں کی جم کر تعریف کی، جبکہ شائقین بھی بڑے تعداد میں سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں۔

تاہم ان تینوں فلموں کے لیے جو بات سب سے اہم ہے وہ یہ کہ باکس آفس کی دوڑ میں سب سے آگے کون سی فلم رہی اور کس نے اب تک کتنی کمائی حاصل کرلی۔یاد رہے کہ یہ تینوں فلمیں 22 اگست کو ریلیز ہوئیں، تاہم کمائی کے لحاظ سے ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے پرواز ہے جنون اور لوڈ ویڈنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے 20 کروڑ کے قریب کمائے۔اس فلم میں ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ نے مرکزی کردار ادا کیے، جبکہ احمد علی بٹ اور واسع چودہری بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔فلم میں ماورا حسین اور کبریٰ خان مرکزی اداکارائیں بنیں۔اس کامیڈی فلم کے پہلے حصے کو 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا، جو اس وقت کی ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی، جبکہ رواں سال کی یہ کامیڈی فلم بھی متاثر کرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔فلم میں حمزہ علی عباسی اور فواد خان کے کیمیوز نے بھی دل جیت لیا۔عید پر ریلیز ہونے والی دوسری فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے ذریعے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس فلم میں حمزہ علی عباسی، احد رضا میر اور ہانیہ عامر نے مرکزی کردار ادا کیے۔فلم نے اپنی ریلیز سے اب تک 12 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔جبکہ تیسری فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی، فلم کو سب سے زیادہ مثبت ریویوز موصول ہوئے۔فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی ہدایات کامیاب فلموں کی ڈائیریکٹر نبیل قریشی نے کی، جس میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیے۔فلم نے اب تک باکس آفس پر 7 کروڑ کے قریب کمائی کرلی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…