منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اپنے فنی کیرئیر میں ابتک 15وڈیو سونگ تیار کرچکی ہوں،مہک علی

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ مہک علی نے کہا ہے کہ اپنی کامیابیوں کو ہمیشہ اپنے پرستاروں کے نام کیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں مہک علی نے بتایا کہ میں نے میوزک سیکھنے کا فیصلہ کیا تواس کے بعد مجھے ریڈیو میں گانے کا موقع ملا جس کے بعد میں باقاعدہ گلوکاری سیکھتے ہوئے اپنے فنی کیرئیر میں ابتک 15وڈیو سونگ تیار کرچکی ہوں، جو مختلف نجی چینلز اور سوشل میڈیا پرموجود ہیں ۔گلوکارہ نے کہا کہ بطور پلے بیک سنگر فلم ’’دیکھ مگر پیار سے ‘‘ میں شامل گانا ’’ کالا ڈوریا ‘‘ تھا جس کو 2015میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ اور دیکھا گیا تھا اس گانے پر مجھے مختلف ایوارڈز میں

بہترین گلوکارہ کی کیٹگیری کیلیے نامزد کی گیا تھا، اب ہمایوں سعید کی نئی فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں شامل گانا لاہور تیرے تے مردا اس وقت سپر ہٹ گانا بن چکا ہے جو ہر زبان زدعام ہے اور پہلی سنگر ہوں جس کو ریڈیو مرچی بالی وڈ سے ایوارڈ نامزدگی کیلیے منتخب کیا گیا۔مہک علی نے کہا کہ میں امریکا،یورپ اوردبئی سمیت دنیا کے بیشترممالک میں پرفارم کرچکی ہوں ، لیکن جوخوشی مجھے اپنے ملک میں پرفارم کرکے محسوس ہوتی ہے، وہ کہیں اورنہیں۔ انھوں نے کہا میں پہلی صوفی فوک گلوکارہ ہوں جو صوفیانہ کلام کو فوک اور جدید انداز میں پیش کر رہی ہوں ، صوفیانہ کلام گا کرمجھے روحانی سکون ملتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…