منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کنگ خان نے ہالی ووڈ سے فلموں کی آفر نہ ملنے کی وجہ بتادی

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ میں فلمیں نہ ملنے کی وجہ بتادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ ہالی ووڈ کو چاہئے کہ وہ مجھے دیکھیں نہ کہ میں اْن کی طرف دیکھوں کیوں کہ میں ہر روز چاند کو دیکھتا ہوں لیکن میں اْس کے لئے وہاں نہیں جاتا۔کنگ خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ اوم پوری، امیتابھ بچن، عرفان خان اور پریانکا چوپڑا سمیت کئی نامور شخصیات ہالی ووڈ میں اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں جب کہ نواز الدین صدیقی ابھی بھی وہاں کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن مجھے کبھی بھی

ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے پیش کش نہیں کی گئی اور مجھے نہیں معلوم کہ میں یہ سب کچھ نبھانے کے لئے بہتر بھی ہوں یا نہیں کیوں کہ میری انگریزی بھی کچھ کمزور ہے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنے کے میرے فیصلے کے پیچھے کسی کی کامیابیوں کو چھیننا یا کسی کی عظمت سے انکار نہیں بلکہ میرا مقصد بھارتی فلموں کو بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں کامیابی دلانا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ٹام کروز ایک دن فخریہ طور پر کہے کہ ’ مجھے ہندی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا جب کہ ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرسٹوفر نولن بھی ایک دن یہ کہیں گے کہ بھارتی فلم ساز ان کے ساتھ فلم بنانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…