پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی کو بڑی حمایت مل گئی

datetime 28  اگست‬‮  2018 |

کراچی(آئی این پی) جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے آئندہ صدارتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ڈی اے وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت کا حصہ ہے اور اتحادی ہونے کے ناطے صدارتی الیکشن میں بھی اس کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے یہ یقین دہانی پیر کو کنگری ہاؤس کا دورہ کرنے والے پی ٹی آئی کے ایک وفد کو کرائی جو اس جماعت کے صدارتی امیدوار عارف علوی،

حلیم عادل شیخ اور دیگر افراد پر مشتمل تھا۔ ملاقات کے موقع پر پیر پگارا کے بھائی پیر صدرالدین شاہ راشدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور آئندہ صدارتی الیکشن کے حوالے سے جاری سرگرمیوں پر گفتگو کی گئی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ پیر صاحب پگارا سے ذاتی طور پر ملاقات ہو۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کی بات کی ہے ، منتخب ہونے کے بعدسب کا صدر ہونگا مگر چاہوں گا کہ سندھ کو خصوصی پیکجز ملیں۔عارف علوی نے کہا کہ نئے پاکستان کے اعتبار سے جی ڈی اے کے رہنما میرے ساتھی ہیں ،حالیہ دنوں میں پی صاحب اور ان کے بھائی سے یہ ان کی دوسری ملاقات ہے۔انہوں نے صدارتی الیکشن میں اپنی حمایت پر پیر صاحب اور جی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرجی ڈی اے کے رہنما پیر صدر الدین راشدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں کہ ان کا وفد ہم سے ملنے آیا ،پہلے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ الائنس میں الیکشن لڑے ہیں ،عارف علوی سیلف میڈ آدمی ہیں اوریہ صدر کے لئیے بہت بہتر انسان ہیں۔پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ میں ڈاکٹر عارف علوی کو ان کی یقینی کامیابی پر پیشگی مبارک باد پیش کرتاہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی جیل میں بیس کمرے تیار ہوئے ہیں جہاں تمام ائیر کنڈیشنڈز سولرانرجی پر چلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…