جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی،مہنگائی کے توڑ کیلئے اقدامات ،وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے زبردست اعلان کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پیٹرول کے مقابلے میں ڈیزل کی قیمت کو کم کرکے مہنگائی کے توڑ کیلئے اقدامات کریں گے، اپنی مرضی کا تھانیدار، کمشنر، ڈپٹی کمشنر یا پٹواری لگاکر اور حکومت چلانے کی بجائے اہل اور میرٹ پر افسران کو تعینات کرکے ان کے ساتھ کام کریں گے، قومی اسمبلی کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر وزیراعظم عمران خان اور حلقہ کے لوگوں نے مجھے فری ہینڈ دے دیا ہے کہ جس کو چاہوں الیکشن لڑا سکتا ہوں

نواز شریف سمیت کرپٹ لوگوں پر کسی قسم کا این آر او نہیں ہو رہا ہے، جس نے کرپشن کی ہے اسے سزا بھگتنا ہوگی، وہ گزشتہ روز اپنی وزارت میں آن لائن کو انٹرویو دے رہے تھے، گزشتہ دور حکومت میں قطر کے ساتھ ایل این جی کے معاہدے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی یہ معاہدہ دیکھا نہیں ہے اس کو دیکھنے کے بعد اس پر قانونی اور وزارت کے ماہرین کا نکتہ نظرلے کر فیصلہ کریں گے کہ ملک کے مفاد میں کیا ہے اگر ملک کے مفاد میں ہوا تو اس کو پبلک بھی کریں گے، نیب اور ایف آئی اے کو اسکی تحقیقات کے فرائض بھی سونپیں گے، ڈیزل اور ایل پی جی کے حوالے سے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر رپورٹس مانگ لی ہیں جنہیں دیکھ کر بات کر سکوں گا، جبکہ ڈیزل کے حوالے سے انہوں نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا وغیرہ میں پیٹرول کے مقابلے میں ڈیزل سستا ہے چونکہ یہ ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز، بڑی بسوں میں جو غریب کی سواری میں استعمال ہوتا ہے اس لیے ہماری بھی کوشش ہو گی کہ ڈیزل کی قیمتوں کو کم کریں، ایک ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی مصنوعات عالمی منڈی کی قیمتوں سے مشروط ہیں اگر وہاں اضافہ ہوتا ہے تو ہمیں بھی اضافہ کرنا پڑے گا، صدارتی الیکشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے وقت کے ساتھ ساتھ یہ اپوزیشن بالکل بیٹھ جائے گی، اور آہستہ آہستہ ٹھنڈے ہو جائیں گے اور ہمارا صدارتی امیدوار عارف علوی بآسانی صدارتی الیکشن میں کامیاب ہو گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سلطان سکندر راجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے ایس ایچ او پٹواری اور کمشنر وغیرہ تعینات کرکے ادارے تباہ کئے گئے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ ہم نے غلط کام کرنا بے نہ کرنے دینا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…