جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری کا مو لانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر ایسا ردعمل آگیا جس نے سب کو حیران پریشان کر دیا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنما ئو ں کو اپنے صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق زرداری ہا ئو س اسلام آباد میں آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا

جس میں صدارتی انتخاب اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ اجلاس میں شریک رہنما ئو ں نے مقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان تو پیپلز پارٹی کے مقف کے حامی اور وکیل تھے، وہ خود کس طرح امیدوار بن گئے۔آصف زرداری نے اجلاس کے دوران کہا کہ اعتزاز احسن ہی پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں اس لیے ان کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے۔یاد رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے اپوزیشن اتحاد مشترکہ صدارتی امیدوار لانے میں ناکام ہوگیا اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹے رہنے کے بعد دیگر حزب اختلاف کی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو نامزد کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…