پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.6 فیصد تک پہنچ گیا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا بجٹ خسارہ بڑھ کر 22 کھرب 60 ارب روپے رہا جو ملکی مجموعی پیداوار کا 6.6 فیصد تھا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 5 سالوں میں یہ سب سے بڑا بجٹ خسارہ تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 5.5 فیصد بجٹ خسارے کو کم کرکے 4.1 فیصد تک کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔

تاہم مارجن زائد ہونے کی وجہ سے گزشتہ حکومت دونوں اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تین صوبائی حکومتیں بھی سرپلس بجٹ پیش کرنے میں ناکام ہوگئیں تھیں۔ وفاقی بجٹ میں خسارہ کیوں بڑھ رہا ہے؟ اقتدار میں آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے درخواست کی تھی کہ وہ مالی خسارہ 8 فیصد سے کم کرکے 3.5 فیصد تک لے کر جائیں گے۔ حکومتی وعدے کے باوجود مالی سال 14-2013 کا بجٹ خسارہ 5.5 فیصد، 15-2014 کا خسارہ 5.3 فیصد، 16-2015 کا خسارہ 4.6 فیصد رہا۔ حکومت کی جانب سے 17-2016 کے بجٹ خسارے کا ہدف 3.8 مقرر کیا گیا تھا لیکن خسارہ بڑھ کر 5.8 فیصد رہا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اخراجات اور آمدن بھی واضح طور پر ہدف سے دور رہے تھے۔  59 کھرب 32 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش وزارتِ خزانہ کی جانب سے وفاقی اور صوبائی بجٹ آپریشنز 18-2017 کی جاری کردہ منظم سمری کے مطابق اس تاریخی بجٹ خسارے میں سے سب سے بڑا حصہ صوبائی خسارے میں عدم توازن تھا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت میں بجٹ خسارہ 42 ارب 30 کروڑ روپے رہا، مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کا بجٹ خسارہ 6 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان حکومت کا بجٹ خسارہ 7 ارب 83 کروڑ روپے ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خیبرپختونخوا حکومت واحد حکومت تھی جس نے 34 ارب 40 کروڑ روپے کا بجٹ سرپلس جاری کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…