ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکار منوج باجپائی کی فلم ’’گلی گلیاں‘‘7ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کہانی دیگر فلموں کے مقابلے میں بہت مختلف اور دلفریب دکھائی گئی ہے۔ٹریلر میں منوج باجپائی ایک بچے کو مشکل حالات سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ فلم کی کہانی
میں اداکار کا بچے کے ساتھ تعلق اور بچے کو بچانے کیلئے منوج اپنی زندگی کو کیوں خطرے میں ڈالتے ہیں ان تمام سوالوں کا جواب پراسرار ٹریلر میں واضح نہیں ہے۔فلم ’گلی گلیاں ‘ میں منوج باجپائی کے ہمراہ رنویر شورے، نیرج کبی اور شہانی گوسوانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم 7 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔