پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کپور خاندان کا مشہور راج کپور اسٹوڈیو کو فروخت کرنے کا فیصلہ

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ کپور خاندان نے مشہور راج کپور اسٹوڈیو کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں واقع کپور خاندان کے تاریخی اسٹوڈیو کی فروخت کے حوالے سے راج کپور کے بیٹے اور اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں سے ہم اسٹوڈیو کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے تزئین و آرائش کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

لیکن حقیقت میں اس مٹی کے ڈھیر کو ازسرنو تعمیر کرنا ممکن نہیں اور پورا کپور خاندان اس بارے میں بہت جذباتی بھی ہے، اب تک سٹوڈیو کی تعمیر کے لیے مناسب سرمایہ کاری نہیں ہوئی کہ اسے مستقل بنیادوں پر چلایا جاسکے لیکن ہمیں اس ضمن میں ایک بڑے منصوبے پر کام کرنا ہوگا اور درست فیصلے کرنے ہوں گے کیوں کہ راج کپور سٹوڈیو آتشزدگی سے پہلے ہی یہ ایک سفید ہاتھی بن چکا تھا اور نقصان میں جارہا تھا۔رشی کپور نے کہا کہ سٹوڈیو کو صرف چند فلموں، ٹی وی سیریلز اور اشتہارات کے لیے بک کیا جاتا تھا جبکہ لوگ شوٹنگ کے لئے رعایت پر بھی اصرار کرتے تھے ان تمام تر باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سینے پر پتھر رکھ کر سوچ سمجھ کر اسٹوڈیو کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راج کپوراسٹوڈیو کا سنگ بنیاد اداکار راج کپور نے 1948ء میں اپنے ہاتھوں سے رکھا تھا جہاں پہلی فلم ’آگ‘ شوٹ کی گئی، اسٹوڈیو کے بینر تلے بالی ووڈ کی کئی تاریخی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جن میں برسات (1949ء)، آوارہ (1951ء )، بوٹ پالش (1954ء)، شری 420 (1955ء) اور دیگر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…