اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چاند پر مستقبل میں انسانوں کی آبادیاں بسا نے امکانات روشن ہو گئے ہیں ۔ سائنس دانوں نے چاند پر برف ڈھونڈ نکالی ہے ۔ سائنسی جریدے پی این اے ایس میں شائع تحقیق کے مطابق چاند پر برف کا پتا بھارتی خلائی جہاز چندریاں ون سے اکھٹے کیے گئے شواہد پر تحقیق سے چلا ۔ شواہد کے مطابق چاند کے قطبین پر برف موجود ہے جوکہ کافی قدیم بھی ہے ، چاند کے جنوبی قطب
پر موجود برف زیادہ تر گڑھوں کے اندر ہے جبکہ قطب شمالی پر یہ برف خا صی دور دور اور ٹکڑوں میں بکھری ہوئی ہے ۔ چاند کی سطح پر درجہ حرارت دن کے وقت 100 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے ۔ اس درجہ حرارت میں برف کا رہنا محال ہے لیکن قطبین پر ایسی جگہیں موجود ہیں جہاں کبھی دھوپ نہیں پڑتی قطبین کا گڑھوں میں درجہ حرارت منفی 157 سینٹی گریڈ سے اوپر نہیں جاتا ۔