لاہور( این این آئی)ایمر جنگ پاکستان انیشیٹو کے تحت ساؤتھ ایشین سٹریٹجک اسٹیبیلٹی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے پاکستان ، مصر تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس 14اور15ستمبر کو مصر میں منعقد ہو گی ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مصر میں منعقد ہونے والی اس
کانفرنس کے خواہشمندوں سے 2اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔اس موقع پر ٹیکسٹائل اور اپیرلِ ، آلات جراحی ، فارما سیوٹیکلز ، چمڑا اور سپورٹس گڈز، پھل اور سبزیاں ، زراعت ( چاول ، شکر، گوشت ،سی فوڈ وغیرہ)الیکٹرانکس ، ٹینٹ اور کینوس کے سٹالز لگائے جائیں گے۔