جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انوشکا شرما کے مزاحیہ میمز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگے

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے مزاحیہ میمز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں اور اب لوگوں کے ساتھ ساتھ انوشکا کی فلم کے ہدایت کار شرت کٹاریا بھی اس کا حصہ بن گئے ہیں۔ انوشکا شرما اور ورون دھون ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں ۔دونوں اداکاروں کی فلم تشہیر کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی زیر بحث ہے جس کی وجہ انوشکا کا منفرد انداز ہے اور اس پر ان کا بے حد مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔اداکارہ انوشکا شرما کے کردار کے مختلف مزاحیہ میمز کو مختلف تصاویر اور

واقعات سے جوڑا جارہا ہے جس میں ان کے شوہر ویرات کوہلی اور دیگر بھی شامل ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اپنی ذہانت سے مزاحیہ میمز بناکر پوسٹ کررہے ہیں جو کہ تیزی سے وائرل ہورہے ہیں اور اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔فلم ’سوئی دھاگہ‘ کے ہدایت کار شرت کٹاریا بھی خود کو ان میمز سے دور نہ رکھ سکے اور انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو گیم سپر ماریو کا بنا ہوا میم استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس کو پوسٹ کرتے ہوئے خود کو نہیں روک سکا۔یاد رہے کہ ورون دھون اور انوشکا شرما کی فلم ’سوئی دھاگا‘ 28 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…