ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

فلم ‘‘سڑک‘‘ کے سیکوئل کا سہرا سنجے دت کوجاتا ہے، پوجا بھٹ

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ سنجے دت کی خواہش پرہی 1991 کی مشہور فلم ’سڑک‘ کا سیکوئل بنانے جارہی ہوں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا بھٹ نے اپنی ماضی کی مشہور فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل سے متعلق کہا ہے کہ فلم کا سیکوئل حقیقت کی شکل اختیار کرنے جارہا ہے اور یہ سب کچھ سنجے دت کی وجہ سے ہوا ہے۔پوجا بھٹ نے بتایا کہ سنجے وہ واحد شخص تھے جنہوں نے مجھ سے فلم کا سیکوئل بنانے سے متعلق بات کی اور کہا کہ ہم فلم کا سیکوئل

کیوں نہیں بنا رہے، اْن کی درخواست پر میں نے اپنے والد مہیش بھٹ اور انکل مکیش بھٹ سے بات کی جس پر دونوں کی جانب سے مثبت جواب ملا۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ پروڈکشن ٹیم فلم کی ریلیز کا اعلان کر چکی ہے جب کہ فلم کے کرداروں سے متعلق بہت جلد اعلان کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ 1991 میں مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانس اور تھرل سے بھرپور فلم ’سڑک‘ میں سنجے دت اور پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم کا نیا سیکوئل 15 نومبر 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…