منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے تین اہم سینیٹرزکی ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،صدارتی انتخاب میں اتحادیوں کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے تین سینیٹرز نے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک میں انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اورنگزیب خان، سینیٹر سجاد طورو، سینیٹر محمد خان اور سابق رکن اسمبلی ناصر خان اور مرزا محمد ایوب نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تمام رہنماؤں نے وزیراعظم کے ویژن پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹر حاجی فدا بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی۔ اجلاس کے دور ان صدارتی انتخاب کے حوالے سے سوچ بچاراور جامع حکمت عملی وضع کرنے پر غورکیا گیا اجلاس کے دور ان صدارتی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی گورنر بلوچستان ہوں گے ٗڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو وزیر اعظم پاکستان نے نامزد کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ٗپارلیمانی بورڈ ضمنی انتخاب سے متعلق تشکیل دیا گیا ہے ،ضمنی انتخاب کیلئے پرانی درخواستوں پر ہی ٹکٹ دئیے جائیں گے،ضمنی انتخاب کیلئے درخواستیں نہ مانگنے کا فیصلہ کیاگیا ہے.فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے کابینہ سے متعلق فیصلے تاریخی ہیں،گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں تاریخی نوعیت کے اقدامات کیے گئے، قومی خزانے کی حفاظت اوروسائل پیداکرنا حکومتی پالیسی ہے،ہم پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے تمام وسائل پاکستان پر ہی خرچ ہوں

ہم نے اسی لئے اپنے خرچے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عارف علوی کو صدر کیلئے امیدوار نامزد کیا،ہم باآسانی صدارتی انتخاب کیلئے نمبرحاصل کرلیں گے، صدارتی انتخاب میں ہم نمبرگیم کراس کریں گے،صدارتی انتخاب میں ہمیں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں،ایم کیو ایم ،ق لیگ،جی ڈی اے سمیت اتحادیوں کا ساتھ ہمیں مکمل حاصل ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کو بلوچستان اسمبلی سے

پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو کامیاب کر وانے کا اہم ٹاسک دے دیا، ذرائع کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے پا کستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے سردار یار محمد رند کوصدر مملکت کے انتخاب میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو بلوچستان اسمبلی سے کامیاب کروانے کی اہم ذمہ داری سونپ دی ،انہوں نے سردار یار محمد رند کو اراکین صوبائی اسمبلی سے رابطے تیز کرنے اور عمران خان کا پیغام پہنچانے کا بھی کہا،سردار یار محمد رند نے ڈاکٹر عارف علوی کو کامیاب کروانے کے کے لئے ہر ممکن کوشش کر نے کی یقین دہانی کروائی ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…