منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایکٹر ہونے کی قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے ٗمیرے والد شترو گھن کو مجھ پر فخر ہے ٗ سوناکشی سہنا

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)انڈین فلموں میں شوٹ گن کے نام سے مشہور اداکار شترو گھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے کہاہے کہ ایکٹر ہونے کی قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔ایک انٹرویومیں بھارتی ادا کارہ نے کہاکہ اداکار ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے ہنر کے ذریعے بہت بڑی آبادی تک کوئی بھی بات پہنچا سکتے ہیں۔ لوگ آپ کی بات سنتے اور آپ کی باتوں پر غور بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپ اپنی اس حیثیت کو لوگوں تک اچھی باتیں پہنچانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس پیشے کے نقصانات بھی ہیں۔سوناکشی نے کہا کہ بطور ایک اداکارہ وہ مسلسل لوگوں کی نظروں میں رہتی ہیں اور یہ اس پیشے کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ عوام اداکاروں پر ہر وقت نظر رکھتی ہے اور یوں ان کی آزادی چھن رہی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اداکار ہمیشہ اپنی مرضی سے کام نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ ان پر مسلسل نظر رکھتے ہیں ٗاگرچہ یہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت ہے لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے ہیں۔سوناکشی کے مطابق آج بالی وڈ میں ان کا جو مقام ہے اس کے لیے ان کے والد شترو گھن سنہا کو ان پر بہت فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے جب وہ کہیں جاتی تھیں تو لوگ ان سے پوچھتے تھے کہ کیا وہ شترو گھن سنہا کی بیٹی ہیں تاہم اب اکثر ان کے والد سے کہا جاتا ہے کہ وہ سوناکشی کے والد ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ہوائی جہاز کے سفر کے دوران ایسا ہوا کہ ایئر ہوسٹس نے آ کر ان سے کہا کہ سر میں آپ کو جانتی ہوں ٗ آپ سوناکشی سنہا کے والد ہیں۔سوناکشی نے کہا کہ وہ دیسی لڑکی کے کردار میں خود کو بہتر محسوس کرتی ہیں ٗ وہ خود دل سے ایک دیسی لڑکی ہیں اور انھیں دیسی کپڑے پہننا اور پنجابی گانوں پر رقص کرنا بہت پسند ہے۔سوناکشی نے کہا کہ انھیں زیادہ مزالٹیرا اوردبنگ جیسی فلموں کر کے آتا ہے۔سوناکشی سنہا کی رواں ہفتے نئی فلم ریلیز ہوئی ہے جس کا نام ہے ہیپی پھر بھاگ جائے گی۔ یہ ایک مزاحیہ فلم ہے اور سوناکشی کے مطابق وہ خود اصل زندگی میں اس کردار جیسی ہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ خوش رہنے کی کوش کرتی ہیں ٗانھیں لوگوں کو ہنسانا آتا ہے تاہم فلمی ناقدین کو سوناکشی کی یہ فلم پھیکی لگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…