اسلام آباد(نیو زڈیسک) باجوڑایجنسی کے تحصیل لوی ماموند کے علاقے بر کمر سر میں ریموٹ کنڑول بم دھماکا میں قبائلی رہنمائ ملک محمد جان سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ مےڈےا رپورٹس کے مطا بق گزشتہ روز باجوڑ اےجنسی کے مقامی رہنما ملک محمد جان اپنے ساتھےوں کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ سے خار شہر کی طرف جا رہے تھے کہ راستے مےں بر کمر سر مےں سٹرک کنارے نصب رےموٹ کنٹرول بم سے انکی گاڑی کو نشانہ بناےا گےا جسکے نتےجے مےں ملک محمد جان سمےت گا ڑی مےں موجود تما م افرامو قع پر جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاجبکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے البتہ کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہیں۔
مزید پڑھیے:انسانی زندگی کا سب سے بڑا راز اہرام مصر!