کراچی(نیوز ڈیسک)بلٹ پروف گاڑیوں کے لائسنس جاری نہ ہونے کے باعث ایک برس کے دوران بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والی 2 غیرملکی کمپنیاں پاکستان چھوڑگئیں جبکہ3 کمپنیز اپنا سرمایہ سمیٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں،سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک برس سے بلٹ پروف گاڑیوں کے لائسنس جاری نہیں کیے جارہے جس کی وجہ سے انڈسٹری بحران کا شکار ہے، انڈسٹری سے وابستہ غیر ملکی ماہرین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پابندی کے باعث صورتحال کی وجہ سے ایک برس کے دوران 2 غیر ملکی کمپنیاں پاکستان چھوڑ کر چلی گئیں جبکہ دیگر 3 کمپنیز اپنا سرمایہ سمیٹنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔کمپنیاں بند ہونے سے سیکڑوں ماہرین وملازمین بے روزگار ہوگئے جبکہ کئی افرادکے سروں پر بے روزگاری کی تلوار لٹک رہی ہے ،متعدد کمپنیوں نے ڈاؤن سائزنگ بھی کی،پلانٹس بندہونے سے غیر ملکی سرمایہ بھی پاکستان سے واپس چلا گیا۔ماہرین نے بتایا کہ ایک برس کے دوران صرف سرکاری اداروں، ارکان اسمبلی، سیاستدان یاان کے سفارش کردہ افرادکی گاڑیاں ہی بلٹ پروف کرائی جاتی رہیں لیکن اگرکوئی عام تاجر، ڈاکٹر یا دیگر پروفیشنلزلائسنس کے لیے رجوع کرتے ہیں توانھیں انکار کردیا جاتا تھا، گزشتہ ایک برس کے دوران سرکاری اداروں یا شخصیات کے سوا کسی کو بھی لائسنس جاری نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے ان میں شدیدمایوسی پائی جاتی ہے۔
ایک برس کے دوران بلٹ پروف گاڑیوں کے لائسنس جاری نہ ہونے کے باعث ملک کے معاشی حب کراچی کے تاجروں نے اپنی اپنی نمائندہ تنظیموں اور فیڈریشن کے حوالے سے وزارت داخلہ کوبلٹ پروف گاڑیوں کے لائسنس کے حصول کیلیے متعدد مرتبہ خطوط لکھے۔ذرائع نے بتایا کہ خطوط میں تاجروں نے موقف اختیار کیا کہ میٹرو پولیٹن شہر کراچی میں انھیں جان و مال کے حوالے سے تحفظات ہیں جس کے باعث وہ حفاظتی اقدامات کے تحت بلٹ پروف گاڑی کاحصول چاہتے ہیں تاکہ وہ ازادانہ طورپراپنی نقل و حرکت جاری رکھیں اور ملک میں سرمایہ کاری جاری رہے لیکن اس کے باوجودانھیں لائسنس نہیں دیے گئے۔بلٹ پروف گاڑیوں کے لائسنس کے حوالے سے ایک ماہ میں قانون سازی خوش ائندہے، حکومت کے اس اقدام سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ممکن ہے،انڈسٹری سے وابستہ ماہرین نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے بلٹ پروف گاڑیوں کے لائسنس کے حوالے سے ایک ماہ میں قانون سازی کااعلان خوش ا ئند ہے، ماہرین نے اسے امیدکی کرن قرار دیا،اس اعلان سے وہ کمپنیز جوکہ پاکستان سے اپناسرمایہ سمیٹنے کی تیاریاں کررہی ہیں وہ اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور ہوجائیں گی۔وفاقی وزارت داخلہ کے عملے کے کرتوت کی سزا پاکستان کے شہریوں کو بھگتنا پڑی ، سیکشن افسر دیگر عملے کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر بھاری رقم کے عوض لائسنس جاری کرتا اور ریکارڈ میں ہیر پھیر کرتا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ اپریل 2014 میں حساس اداروں نے اسلام اباد میں کارروائی کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ کے ایک سیکشن افسر اور دیگر عملے کو گرفتار کیا تھا جوکہ بلٹ پروف گاڑیوں کے لائسنس بھاری رقم کے عوض بناتے تھے اوران کے ریکارڈ میں بھی ہیرپھیر کرتے تھے جس کی وجہ سے لائسنس ہولڈرکی انکوائری میں مشکلات کا سامنا رہتا تھا،اس کارروائی کے بعد سے ملک بھر میں بلٹ پروف گاڑیوں کے لائسنس جاری کرنا بند کردیے گئے تھے۔ ذرائع نے ایکسپریس کو مزید بتایا کہ اس سے قبل عام طور پرجو بھی شخص بلٹ پروف گاڑی کے لیے رجوع کرتا تھا اسے تمام تر قانونی ضابطوں، مروجہ طریقہ کار اور انکوائری کے بعد لائسنس جاری کردیا جاتاتھا۔
بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والی 2 غیرملکی کمپنیاں پاکستان چھوڑگئیں ، 3 سرمایہ سمیٹنے کی تیاریوں میں مصروف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موبائل ایپ سے سستا پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ اور شرائط سامنے آگئیں
-
ہماری کمپنی کے 22 کروڑ ڈالر واجبات ادا کیے جائیں، چین کا مبینہ مطالبہ
-
خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کی کوشش، حکیم شہزاد لوہا پاڑ گرفتار
-
وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمت پر عوام کے ساتھ ہاتھ کرگئی
-
ایسا فیصلہ دیں گے جو پاکستان ہلا کر رکھ دے گا،جسٹس ہاشم کاکڑ
-
’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘
-
امریکی طیاروں کی تباہی کے بعد اسرائیل کا ایران پر حملے روکنے کا اعلان
-
عوام کیلئے بہت بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان
-
پنجاب میں تعلیمی ادارے بند ہونے کا وائرل نوٹیفکیشن ، ترجمان وزیرتعلیم کا اہم بیان آگیا
-
ایرانی ریال کی قدر میں جنگ کے باوجود بڑا اضافہ، وجہ سامنے آگئی
-
بابا وانگا کی خوفناک پیشگوئیاں! حقیقت یا افواہ؟
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
-
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے پاکستانی مسا فروں کیلئے اہم فیچرمتعارف کرادیا
-
سڑک اچانک پھٹی، کار خاتون ڈرائیور سمیت دھنس گئی!



















































