بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

چین اور پاکستان بھارتی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں، بھارتی فوج کا واویلا

datetime 11  مئی‬‮  2015 |

سرینگر (نیوز ڈیسک)بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فلیپ کیمپوس نے چین کوبھارت کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان رواں صدی کے دوران کسی بھی وقت جنگ چھڑسکتی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل فلیپ کیمپوس نے نیویڈا میں آرمی انسٹی ٹیوٹ کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اورچین تیزی کے ساتھ ابھر رہے ہیں جس کااثر سرحدپر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی سرحدی تنازعہ موجودہے جس کے سبب چین ہندوستان کی سلامتی کے لیے بڑاخطرہ ہے۔ نائب سربراہ نے کہاکہ بھارت کودوسرے ملکوں سے ہتھیار خریدنے کے بجائے میک ان انڈیا کی مہم کے تحت ملک میں ہی ہتھیاروں کی پیداوار پر زور دیناچاہیے۔ لیفٹیننٹ جنرل فلیپ کیمپوس نے اپنی تقریر میں پاکستان کو بھی بھارت کی سلامتی کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ طالبان، داعش اورالقاعدہ جیسی تنظیمیں کسی بھی وقت ہندوستان کے دروازے پردستک دے سکتی ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…