بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

غیرملکی سفیروں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے، وزارت داخلہ

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام باد(نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی سفیروں اور وسفارتی عملے جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں قونصیلٹ دفاترکے عملے کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے چیف کمشنر اسلام ا باد اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کوسرکاری مراسلہ بھیج دیا ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے غیرملکی سفارت خانوں کوبھی خصوصی سیکیورٹی ایڈوائس جاری کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ کسی بھی ملک کے خاص طورپر سفیر، فرسٹ سیکریٹری یادیگر اہم عہدیدار اسلام ابادکے ڈپلومیٹک انکلیوسے باہرشہر میں کسی تقریب میں یا ویسے جاتے ہوئے یابیرون شہرجانے کی صورت میں چیف کمشنراسلام ابادکو لازمی طورپر اگاہ کریں تاکہ انھیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اسی طرح اگرکسی دوسرے شہرمیں سفیروں یادیگر عہدیداروں کو جانا ہوتب بھی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ونگ یاچیف کمشنراسلام اباد کو اگاہ کیا جائے جس میں ایک توجہاں انھیں جانا مقصود ہوگا اس کی سیکیورٹی کلئیرنس حاصل کی جائے گی، دوسرے، متعلقہ صوبائی حکومت کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کوفوری اگاہ کرکے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مذکورہ اقدام غیرملکی سفارتی عملے کی سیکیورٹی کومزید فول پروف بنانے کے لیے اٹھایاہے۔ علاوہ ازیں چاروں صوبوں میں قونصلیٹ دفاترکے عملے کی سیکیورٹی سخت کرنے کے لیے بھی مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…