منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

ٹھوس شواہد پر ایان کیخلاف منی لانڈرنگ کی رپورٹ بھی درج

datetime 11  مئی‬‮  2015 |

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کیس میں مفرور 2 ملزمان انویسٹر اویس احمد اور پراپرٹی ڈیلر ممتاز حسین کی گرفتاری کیلیے کسٹم تفتیشی ٹیم نے لاہور سمیت ان کے مختلف ٹھکانوں پرچھاپے مارے مگرکوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔ایک ملزم انویسٹر اویس احمد بیرون ملک فرار ہوگیا ہے جبکہ دوسرا لاہور میں ہی روپوش ہے، تفتیشی ٹیم ان کی گرفتاری میں ناکام ہوگئی جبکہ دوسری طرف ماڈل ایان کے خلاف قانونی شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے، کسٹم انٹیلیجنس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد اصف ارگن نے ملزمہ کے خلاف کسٹم انٹیلی جنس میں باقاعدہ منی لانڈرنگ کیس کی رپورٹ درج کرلی ہے اورایف ائی اردرج کرنے کیلیے ٹھوس شواہد اور ثبوت جمع کرلیے ہیں جواج (پیر)سے شروع ہونے والے نئے ہفتہ میں باضابطہ طور پر سامنے لائے جائیں گے۔ذرائع نے ایک بڑے قومی اخبار کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں 3 افراد کا گروپ سامنے ا رہا ہے،محکمہ کسٹم کی تاریخ میں منی لانڈرنگ کایہ پہلا مقدمہ ہوگا،ذرائع نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ٹھوس شواہدجے ا ئی ٹی کوفراہم کیے ہیں،ملزمہ کے ٹیلیفون کا ڈیٹا ڈی کوڈکرکے حاصل کرنے کیلیے جے ا ئی ٹی کی ٹیم نے ایف ا ئی اے سے باقاعدہ اعلیٰ سطح پر رابطہ کرلیاہے اوریہ ڈیٹا ا ئندہ 3 روز میں ہرصورت ڈی کوڈ کرکے فراہم کرنے کی استدعا کی ہے،ملزمہ کے دونوں فون ا ئی سکس اوربلیک بیری فارنسک لیبارٹری میں ڈی کوڈ کیلیے بھیج دیے گئے ہیں۔ ادھر آن لائن کے مطابق ماڈل ایان علی کیخلاف ملکی تاریخ کے پہلے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بدھ کومنی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت اسپیشل جج کسٹم کے روبروہوگی۔خوبروماڈل ایان علی نے عدالت میں پیشی پرتیاری کیلیے ایک لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کر ڈالے، میک اپ پر 45 ہزار روپے، بوتیک کے سوٹ پر52ہزارروپے خرچ کیے۔آن لائن نے ماڈل ایان علی کی ذاتی ڈائری کے اوراق کی کاپی حاصل کرلی، ماڈل ڈائری پررقم طرازہیں کہ جیل کی زندگی اتنی بھی مشکل نہیں جتنی آج تک سمجھتی رہی ہوں۔ ماڈل ایان علی نے عدالت میں پیشی پر تیاری کیلئے ایک لاکھ 69ہزار روپے خرچ کر ڈالے، میک اپ پر45ہزار روپے جبکہ لباس پر 52ہزار روپے خرچ کئے، ذرائع نے ایان علی کی ڈائری کے اوراق کی کاپی حاصل کرلی، ماڈل کا کہنا ہے کہ صبح جلدی اٹھ کر پیشی پر جانا انتہائی مشکل کام ہے، بالوں کے سٹائل پر ہی 40 سے 45منٹ لگ جاتے ہیں۔
ادھر ایان علی کیس میں مفرورملزمان انویسٹراویس احمد اور پراپرٹی ڈیلرممتازحسین کی گرفتاری کیلئے کسٹم ٹیم نے گزشتہ روزلاہورسمیت کئی مقامات پرچھاپے مارے مگرکوئی بھی ملزم گرفتارنہ ہوسکا، ذرائع کے مطابق اویس احمدبیرون ملک فرارہوچکاجبکہ دوسرالاہورمیں ہی روپوش ہے، دوسری طرف ایان کیخلاف قانونی شکنجہ مزیدسخت کر دیا گیا، کسٹم انٹیلی جنس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمدا صف ارگن نے ملزمہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی رپورٹ درج کرلی اورایف ا ئی ا ردرج کرنے کیلئے ٹھوس شواہد جمع کرلئے جو رواں ہفتے سامنے لائے جائینگے، ذرائع نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں 3ا فراد کا گروپ سامنے ا رہاہے، کسٹم کی تاریخ میں منی لانڈرنگ کا یہ پہلا مقدمہ ہوگا، ذرائع نے مزید بتایاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹھوس شواہد ملے ہیں، ملزمہ کے ٹیلیفون کاڈیٹا ڈی کوڈ کرنے کیلئے جے ا ئی ٹی نے ایف ا ئی اے سے رابطہ کرلیا جبکہ دونوں فون فرانزک لیبارٹری بھیج دیئے گئے۔ منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…