اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اتوار کو برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی اور اس کی قیادت کو عام انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم ہاوس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ مضبوط تعلقات سے لطف اندوز ہو رہا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ کنزرویٹو پارٹی کی آئندہ مدت میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے