بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

اس بار آئی فونز کے نام کیا ہوں گے؟

datetime 18  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایسا لگتا ہے کہ ایپل کے نئے آئی فونز کے حوالے سے کافی تفصیلات لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں جو کہ اگلے ماہ کسی وقت متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ مگر ایک چیز اب بھی ایسی ہے جس کے بارے میں کسی بھی لیک یا رپورٹ میں کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی اور وہ ہے ان آئی فونز کے نام۔ ہر ایک ان نئے فونز کو آئی فون ایکس 2018، آئی فون ایکس پلس

اور تیسرے فون اور نسبتاً سستے آئی فون کا تو ابھی کوئی نام ہی سامنے نہیں آیا۔ مگر ایک بات واضح ہے کہ ایل سی ڈی ڈسپلے والے سستے آئی فون کو آئی فون 9 کا نام کسی صورت نہیں دیا جائے گا۔ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق اس بار ایپل کی جانب سے ایس سیریز کو نام کے لیے استعمال کرتے ہوئے آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس پلس کا نام دیا جاسکتا ہے۔ یا ہوسکتا ہے کہ رومن ہندسے ایکس کے ساتھ 2 کا اضافہ کردیا جائے یعنی ایکس 2۔ کیا نئے آئی فونز ایسے ہوں گے؟ مگر اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ اس بار ایپل کی جانب سے نمبروں کو مکمل طور پر نکال دیا جائے گا، خصوصاً سستے فون کے لیے، جسے بس نئے آئی فون کہا جاسکتا ہے۔ اور ہاں ایپل کی جانب سے رواں سال ایک 3 کیمروں والا آئی فون بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے جو کہ پہلے 2019 میں سامنے آنے کی رپورٹ سامنے آئی تھی مگر اب یہ رواں سال ہی ممکن نظر آرہا ہے۔ ممکنہ آئی فون ایکس پلس کا خاکہ — فوٹو بشکریہ فوربس اب تک صرف ہیواوے کے پی 20 پرو میں ہی 3 بیک کیمرے دیئے گئے ہیں اور ایپل ممکنہ طور پر دوسری کمپنی بننے والی ہے جس میں ایسا کیمرہ سیٹ اپ دیا جاسکتا ہے اور یہ اعزاز آئی فون ایکس پلس یا جو بھی اس کا نام ہوگا، کے پاس جاسکتا ہے۔ ایپل کی جانب سے 6.5 انچ کے آئی فون ایکس پلس، 5.8 انچ کے آئی فون ایکس 2018 (یا جو بھی نام ہوگا) اور 6.1 انچ کے ایل سی ڈی آئی فونز رواں سال متعارف کرائے جائیں گے۔ نیا آئی فون اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے سست ہوگا؟ آئی فون ایکس پلس کی قیمت 1100 ڈالرز (ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے، اس طرح یہ ایپل کا مہنگا ترین فون بھی ہوگا۔ اس کے مقابلے میں آئی فون ایکس 2018 کی قیمت گزشتہ سال کی طرح 999 ڈالرز تک ہی رہنے کا امکان ہے جبکہ ایل سی ڈی والا آئی فون 650 سے 750 ڈالرز تک دستیاب ہوسکتا ہے، جس میں بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ، تھری ڈی ٹچ جیسے فیچرز نہیں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…