ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ‘علی پے’ جلد آپریشنز شروع کرنے کیلئے تیار

datetime 17  اگست‬‮  2018 |

چین(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی بڑی کمپنی علی بابا کی آن لائن اور موبائل پیمنٹ سروس علی پے رواں سال کے آخر تک پاکستان میں کام شروع کردے گی۔ س بات کا انکشاف ٹیلی نور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب خان نے کیا۔ علی پے چین سے تعلق رکھنے والا تھرڈ پارٹی موبائل اور آن لائن پیمنٹ پلیٹ فارم ہے اور صرف چین میں ہی روزانہ 80 کروڑ سے زائد صارفین اس کے ذریعے 85 لاکھ ٹرانزیکشنز کرتے ہیں۔

اس طرح سروسز سے آپ کو خریداری کے بعد ادائیگی کرنے میں مدد ملتی ہے اور آن لائن کے ساتھ اسے سپرمارکیٹس وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اسی لیے یہ کریڈٹ کارڈ کا متبادل بھی سمجھی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ ٹیلی نور کے مائیکرو فنانس بینک کے 45 فیصد حصص علی پے کے پیچھے موجود کمپنی Ant Financial نے رواں سال مارچ میں 184.5 ملین ڈالرز کے عوض خریدے تھے جو کہ علی بابا گروپ سے منسلک ہے۔ پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 5 کروڑ 60 لاکھ موبائل انٹرنیٹ صارفین اور ایک ارب ڈالرز مالیت کی ای کامرس مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے علی پے کی ملک میں آمد حیراکن نہیں۔ اس وقت یہ کمپنی ملکی مالیاتی ریگولیٹرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان سے آپریشنر کے آغاز کے لیے منظوری حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال مئی میں علی بابا نے پاکستان سمیت متعدد جنوبی ایشیائی ممالک میں سرگرم آن لائن کاروبار کرنے والی کمپنی ‘دراز’ کو خرید لیا تھا۔ ’دراز ‘کو چین کی کمپنی علی بابا نے خرید لیا س وقت جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی اسی نام سے اپنے تمام آپریشنز علی بابا کی سربراہی میں جاری رکھے گی۔ علی پے کو پاکستان میں پے پاک، فون پے اور دیگر سروسز سے مقابلے کا سامنا ہوگا تاہم پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ سروس کی آمد سے کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی۔

علی بابا کا شمار نہ صرف چین بلکہ دنیا کی بہت بڑی آن لائن کمپنیوں میں ہوتا ہے، یہ کمپنی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ اس کے بانی جیک ما چین کے امیر ترین شخص سمجھے جاتے ہیں جو اس وقت 41 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔ 1995 میں انہیں امریکا جانے کا موقع ملا جہاں انٹرنیٹ نے انہیں اپنی جانب کھینچا اور پھر انہوں نے 2 انٹرنیٹ کمپنیوں کو تشکیل دیا جو ناکام ثابت ہوئیں مگر پھر تیسری بار اپنی انٹرنیٹ کمپنی کو علی بابا کا نام دیا اور کامیاب ہوگئے۔ 1999 میں اس کمپنی نے اپنے سفر کا آغاز کیا اور اب اس کی مالیت 500 ارب ڈالرز کے قریب ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…