منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک موٹرسائیکل فروخت کے لیے پیش

datetime 17  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پہلی بار ایک چینی کمپنی کی تیار کردہ الیکٹرک موٹرسائیکل فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے جسے چلانے کے لیے پیٹرول کی کوئی ضرورت نہیں۔ درحقیقت یہ ایک چینی کمپنی ہے جس نے کچھ سال پہلے پاکستان میں اپنے اس عزم کے ساتھ قدم رکھا تھا کہ ای ٹیکنالوجی ہی خطے کی مارکیٹ میں حکمرانی کرے گی۔ پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق

نیون نامی یہ کمپنی پاکستان میں اب تک 4 ماڈلز متعارف کراچکی ہے اور ایم 3 نامی ای بائیک ان میں سے ایک ہے جو کہ دیکھنے میں اسپورٹس موٹرسائیکل جیسی ہے جبکہ ماحول دوست بھی ہے کیونکہ یہ کسی قسم کا دھواں خارج نہیں کرتی۔ پاکستان کی تیار کردہ پہلی الیکٹرک موٹرسائیکل اس موٹرسائیکل میں 2 ہزار واٹ موٹر دی گئی ہے جو اسے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے میں مدد دیتی ہے۔ چونکہ یہ الیکٹرک یا برقی موٹرسائیکل ہے تو اس میں اسپارک پلگ یا انجن آئل کی ضرورت نہیں بلکہ یہ مکمل طور پر آٹومیٹک ہے۔ اس میں کمپنی کی جانب سے ٹیوب لیس ٹائر دیئے گئے ہیں جبکہ ڈوئل پسٹن کیلیپر بریکس فرنٹ اور بیک کے لیے ہیں۔ اس میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور ڈے ٹائم رننگ لائٹس بھی چلانے والوں کی سہولت کے لیے موجود ہیں جبکہ اس کا چارجر بائیک کے ‘ٹینک’ میں دیا گیا ہے جبکہ یو ایس بی پورٹ بھی ہے جس سے فونز کو چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس بائیک میں تحفظ کے لیے کی لیس انٹری دی گئی ہے یعنی اسے چلانے والے اسے دور سے بھی لاک، ان لاک یا اسٹارٹ کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ موٹرسائیکل 6 گھنٹوں میں مکمل چارج ہوجاتی ہے اور صارفین کے بل میں اضافہ بھی نہیں ہوتا کیونکہ اس کے لیے صرف ایک یونٹ درکار ہوتا ہے۔ ایک چارج پر یہ 50 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے جبکہ اس میں لگی بیٹری کی زندگی 2 سے ڈھائی سال ہے جو کہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ بھی ہے۔ یہ بائیک اس وقت ایک لاکھ 8 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے جس کے ساتھ ایک ہیلمٹ بھی مفت دیا جائے گا، تاہم کچھ عرصے میں یہ قیمت ایک لاکھ 28 ہزار روپے ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…